Imam Mahdi | Kitabon ki Tafsee Jis Main Imam Madhi Ka Zakir Aya | | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

 

Imam Mahdi | Kitabon ki Tafsee Jis Main Imam Madhi Ka Zakir Aya





بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

   اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ

حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں تصنیف شدہ کتابوں کی اجمالی فہرت بھی ذکر کرنا مناسب معلوم ہو تا ہے۔وہ کتابیں جن میں امام مہدی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ آیا ہے۔

اس میں گیارہ احادیث مہدی ہیں۔

المصنف لعبدالرزاق

(1)

یہ سب سے زیادہ قدیم اور وسیع ماخذ ہے جس میں احادیث مہدی رضی اللہ عنہ کثرت سے موجود ہیں۔

کتاب الفتن

(2)

اس میں تین احادیث مروی ہیں۔

الجامع  للترمذی

(3)

اس میں سولہ روایات ہیں۔

المصنف لا بن ابی شیبۃ

(4)

اس میں سات احادیث مروی ہیں۔

سنن ابن ماجہ

(5)

اس میں تیرہ احادیث مروی ہیں۔

سنن ابی داء ود

(6)

جب کہ بخاری اور مسلم میں امام مہدی کا نام لیے بغیر کچھ احادیث ذکر کی گئی ہیں۔  حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا "دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ میرے گھر والوں میں سے ایک شخص ، جس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا پورے عرب کا مالک نہ ہو جائے"۔ حضرت امام مہدی  رضی اللہ عنہ  کی ولادت با سعادت "مدینہ منورہ " میں ہوگی جیسا کہ نعیم بن حماد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی یہ روایت نقل کی ہے۔  حضرت امام مہدی علیہ الرضوان اپنی سیرت "اور اخلاق " میں سرکار دو عالم ﷺ کے مشابہہ اور مماثل

 ہو ں گے کیونکہ وہ حضرت ﷺ کی اولاد میں سے ہوں گے۔  حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا مہدی مجھ سے ہوں گے ۔خوبصورت  کشادہ پیشانی اور لمبی ستواں ناک والے ہوں گے زمین کو اسی طرح عدل و انصاف سے بھر دیں گے جیسے وہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہوگی اور سات سال حکومت کریں گے۔"

شیخ علی متقی رحمت اللہ علیہ نے کتاب البرہان پر نقل کیا ہے۔ "پھر امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ اپنے بستر پر انتقال ہو جائے گا۔" یعنی وہ طبعی طور پروفات پا جائیں گے، امام مہدی  رضی اللہ تعالیٰ  کی نماز جنازہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پڑھائیں گے اور ان کو بیت المقدس ہی میں سپرد خاک کر دیں گے

نعیم بن حماد نے قتادہ سے نقل کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے پوچھا:

قتادہ:       کیا امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ظہور بر حق ہے؟

سعید:       ہاں! برحق ہے!

قتادہ:       وہ کن میں سے ہوں گے؟

سعید:      قریش میں سے!

 قتادہ:     قریش کے کون سے خاندان میں سے ہوں گے؟

سعید:      بنو ہاشم میں سے!

 قتادہ:     بنو ہاشم کے کون سے خاندان میں سے ہوں گے؟

سعید:     بنو عبدالمطلب میں سے!

 قتادہ:     عبدالمطلب کی کون سی اولاد میں سے ہوں گے؟

سعید:     حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے ہوں گے!

جس سال ذیقعدہ سے دس ذالحجہ کے درمیان یہ علامات پائی گئی اسی سال ظہور مہدی ہوگا

خروج سفیانی:

حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ظہور سے قبل عرب و شام میں حضرت سفیان رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ایک شخص پیدا ہوگا جو سادات کو قتل کرے گا، حسب بیان سید برزنجی یہ شخص خالد بن یزید بن ابی سفیان کی نسل سے ہوگا۔ یہ شخص بھاری بھر کم جسم والا ہوگا، چہرے پر چیچک کے آثار ہوں گے، آنکھ میں سفید داغ کا نشان ہوگا، دمشق کے نواحی علاقوں میں سے ایک وادی سے خروج کرے گا جس کا نام وادی  یا بس ہوگا۔ وہ سات آدمیوں کی ایک جماعت کے ساتھ خروج کرے گا۔  سفیانی کا حکم ملک شام و مصر کے اطراف میں چلے گا۔ اس کی مدت ساڑھے تین سال حکومت کرے گااور ایک اور روایت میں یہ ہے کہ اس کی مدت حکومت  19 ماہ یا 17 ماہ ہوگی۔

 حضرت امام مہدی پر ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے  اپنےآپ کو  آخرت کے لیے تیا ر کر لیں۔


Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion