مدینہ میں دجال کا داخلہ حرام ہوگا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزولDajal can not be entered in Madina Manawara.

 





مدینہ میں دجال کا داخلہ حرام ہوگا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول

ایک غیر معروف صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور ﷺ نے دجال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا وہ مدینہ منورہ کی کھاری زمین پر آئے گا کیونکہ مدینہ میں اس کا داخلہ حرام ہوگا، اس وقت مدینہ میں ایک یا دو زلزلے آئیں گے جس سے گھبرا کر ہر منافق مرد عورت اس کی طرف چلا جائے گا پھر دجال شام

کا رخ کرے گا اور شام کے ایک پہاڑ پر پہنچے گا جس کی چوٹی پر اس وقت مسلمان پناہ گزین ہوں گے، پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈال کر دجال ان کا محاصرہ کر لے گا۔

جب یہ مصیبت طویل ہو جائے گی تو ایک مسلمان کہے گا کہ اے جماعت مسلمین ! تم کب تک اس طرح پڑے رہو گے ۔ دشمن خدا تمہارے پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈالے موجود ہے، اب تم دو اچھے امور کے درمیان ہو، شہادت یا غلبہ ، چنانچہ مسلمان موت پر بیعت کر لیں گے اور اللہ جانتا ہے کہ وہ اس میں سچے ہوں گے۔ پھر ان پر ایسا اندھیرا چھا جائے گا کہ انسان کو اپنی ہتھیلی سجھائی نہیں دے گی اور اس دوران حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نزول ہو جائے گا۔ جب لوگوں کی آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوں گی تو وہ اپنے درمیان ایک زرہ پوش شخص کو پائیں گے اور اس سے پوچھیں گے کہ اے بندہ خدا! آپ کون ہیں۔ وہ کہیں گے کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ، اس کی روح اور کلمہ ابن مریم ہوں۔ تمہیں تین بوتوں میں سے ایک کا اختیار ہے جو چاہو منتخب کرلو۔

1۔ دجال اور اس کے لشکر پر اللہ تعالیٰ آسمان سے کوئی عذاب بھیج دے۔

2۔ ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے۔

تمہارا اسلحہ ان مسلط کرکے ان کے اسلحہ سے تمہیں بچا لیا جائے۔

مسلمان عرض کریں گے کہ یا رسول اللہ ! یہی تیسری صورت ہمارے دلوں کے لئے زیادہ باعثِ شفاء ہے پھر تم اس دن دیکھو گے کہ ایک لمبا تڑنگا خوب کھاتا پیتا یہودی بھی ہیبت کی وجہ سے اپنے ہاتھ میں تلوار نہ اٹھا سکے گا اور مسلمان پہاڑ سے اتر کر ان غالب آجائیں گے اور دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھتے ہی سیسہ کی طرح پگھلنا شروع ہو جائے گا یہاں تک کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام باب لد پر اسے جالیں گے اور قتل کر ڈالیں گے۔

(المصنف لعبد الرزاق 11/398 کذافی النھایتہ ص 121)



Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion