Posts

Showing posts from August 18, 2022

Dajjal | Dajjal Ka Madinay Main Dakhla Haram Hoga | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
مدینہ میں دجال کا داخلہ حرام ہوگا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ایک غیر معروف صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور ﷺ نے دجال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا وہ مدینہ منورہ کی کھاری زمین پر آئے گا کیونکہ مدینہ میں اس کا داخلہ حرام ہوگا، اس وقت مدینہ میں ایک یا دو زلزلے آئیں گے جس سے گھبرا کر ہر منافق مرد عورت اس کی طرف چلا جائے گا پھر دجال شام کا رخ کرے گا اور شام کے ایک پہاڑ پر پہنچے گا جس کی چوٹی پر اس وقت مسلمان پناہ گزین ہوں گے، پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈال کر دجال ان کا محاصرہ کر لے گا۔ جب یہ مصیبت طویل ہو جائے گی تو ایک مسلمان کہے گا کہ اے جماعت مسلمین ! تم کب تک اس طرح پڑے رہو گے ۔ دشمن خدا تمہارے پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈالے موجود ہے، اب تم دو اچھے امور کے درمیان ہو، شہادت یا غلبہ ، چنانچہ مسلمان موت پر بیعت کر لیں گے اور اللہ جانتا ہے کہ وہ اس میں سچے ہوں گے۔ پھر ان پر ایسا اندھیرا چھا جائے گا کہ انسان کو اپنی ہتھیلی سجھائی نہیں دے گی اور اس دوران حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نزول ہو جائے گا۔ جب لوگوں کی آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوں گی تو وہ اپنے درمیان ایک زرہ پوش شخص کو پائیں

Sheikh Saadi | Sonay ki Eant | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
سونے کی اینٹ ایک پارسا اآدمی کو سونے کی اینٹ کہیں سے مل جاتی ہے۔جو اُس کا روحانی نور   کی دنیا سے محروم کر دیتی ہےاور نیند حرام ہو جاتی ہے اور ساری رات   سوچتا ہے کہ میں اس اینٹ کو بیچ   کر خوبصورت شاندار   گھر تعمیر کروں گا۔ نہ کھانا پینا یاد رہا اور نہ اللہ تعالیٰ کا   ذکر۔ صبح کو جنگل میں نکل جاتا ہے۔ وہاں دیکھا کہ ایک شخص ایک قبر پر مٹی گوندھ رہا ہے تاکہ اس سے اینٹیں بنائیں۔ یہ منظر دیکھ کر نیک آدمی کی آنکھیں کھل گئیں   اور اس کو خیال آیا کہ مرنے کے بعد میری قبر کی مٹی سے بھی لوگ اینٹیں بنائیں گے۔   شاندار مکان ، اعلی لباس اور عمدہ کھانے سب یہیں دھرے رہ جائیں گے۔ اس لیے سونے کی اینٹ سے دل لگانا بے کار ہے ہاں دل لگانا ہے تو اپنے مالک سے لگا۔ یہ سوچ کر اس نے سونے کی اینٹ پھینک دیتا ہے اور قناعت کے ساتھ   زندگی بسر کرنا شروع کر دی۔