دجال کا رنگ کیسا ہوگا

 



دجال کا رنگ کیسا ہوگا

اس کا رنگ سفید ہوگا جب کہ بعض صحیح روایات اس کا رنگ سرخ بتایا گیا ہے اور ایک روایت میں اس کا رنگ گندمی ذکر کیا گیا ہے۔

علامہ سید برزنجی ؒ نے حاٖٖفظ ابن حجر ؒ کے حوالے سے ان مختلف احادیث میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ ممکن ہے دجال کا رنگ تو گندمی ہو لیکن صاف ہو کیونکہ  بعض اوقات اگر گندمی رنگ صاف ہو تو اس کو سرخی سے بھی تعبیر کر دیتے ہیں اس لیے کہ گندمی رنگ کے بہت سے لوگوں کے رخسار سرخ ہی رہتے ہیں (الاشاعہ ص 260)

حافظ ابن کثیر ؒ نے طبرانی کے حوالہ سے حضرت عبداللہ بن مغنم رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:

" اس بات میں تو کوئی خفاء اور پوشیدگی نہیں کہ دجال مشرق سے نکلے گا اور شروع میں حق کی طرف لوگوں کو دعوت دے گا، لوگ اس کی اتباع کریں گے اور حق کو لوگوں کے سامنے گاڑ کر اس پر قتال کر کے لوگوں پر غالب آجائے گا،یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا یہاں تک کہ وہ کوفہ آجائے گااور اللہ کے دین کو غالب کر اس پر عمل پیرا ہوگا اور لوگ اس کی اتباع کریں گے اور اس سے محبت کرنے لگیں گے کہ ایک دن یہ کہے گا کہ میں نبی ہوں اس کے دعویٰ نبوت کو سن کر ہر عقلمند گھبرا جائے گا اور اس کو چھوڑ دے گا کچھ عرصہ بعد وہ خدائی کا دعویٰ کر دے گا جس سے اس کی دائیں آنکھ کی روشنی ختم ہو جائے گی، ایک کان کٹ جائے گا اور غیبی طور پر اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھ دیا جائے گا اور کسی مسلمان پر یہ بات مخفی نہ رہے گی اور مخلوق میں سے جس کے دل میں بھی ایمان کا ایک ذرہ برابر حصہ موجود ہوگا وہ اس سے جدائی اختیا ر کرلے گا اس کے ساتھی اور لشکری مجوسی ، یہودی،عیسائی او ر یہ عجمی مشرک رہ جائیں گے ۔

 الخ (النھایتہ فی الفتن و الملاحم ص 90)

جناوہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ ہم ایک انصاری صحابی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے یہ حدیث سنائی کہ ایک دن حضور ﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میں تمہیں مسیح دجال سے ڈراتا ہوں اور فرمایا کہ وہ زمین میں چالیس دن ٹھرے گا اور اس کی حکومت ہر گھاٹ تک پہنچ جائے گی، لیکن وہ چار مسجدوں میں داخل نہ ہو سکے گا۔ 1۔ خانہ کعبہ، 2۔ مسجد نبویﷺ ۔ 3۔ مسجد اقصیٰ۔ 4۔ طور۔

(مسند احمد، فتح الباری 13/105 ، کذافی المسیح الدجال ص 33)




Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion