بندوں کے امتحان کے لئے دجال کو پیدا کیا ہے

 







دجال

بندوں کے امتحان کے لئے دجال کو پیدا کیا ہے

اور دجال کانا ہوگا

امام ابن کثیر ؒ نے دجال سے متعلق مروی احادیث کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع کرنے کے بعد تحریر فرمایا ہے۔

"دجال بنی آدمی میں کا ایک شخص ہوگا جس کو اللہ تعالیٰ نے آخر زمانے میں اپنے بندوں کے امتحان کے لئے پیدا کیا ہے اس کے ذریعے بہت سے لوگ گمراہ ہو جائیں گے اور بہت سے راہ  راست پر آجائیں گے اور گمراہ ہونے والے فاسق ہی ہوں گے"

(النھایۃ تحقیق ابو محمد اشرف بن عبدالمقصود ص 142)

دجال کا نسب نامہ

کتب حدیث و سیرت میں ایک مشہور کاہن کا نام ملتا ہے اور وہ ہے شق بقول بعض حضرات کے دجال اسی شق نامی کاہن کی اولاد میں سے ہوگااور بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ خود ہی شق ہوگا۔ اس کی ماں ایک جنیہ تھی جو اس کے ہونے والے باپ پر عاشق ہو گئی اور اس کا ثمرہ شق کی صورت میں نکلا، شیطان اس کے بڑاے عجیب عجیب کام کرتے تھےجس کی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کو قید کر دیا اور اب یہ کسی جزیرے میں جکڑا ہوا ہے۔

 (الاشاعہ ص 258)

دجال کا حلیہ

بخاری شریف میں مروی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی یہ روایت پیش کی جاسکتی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:

میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کی اس سے ڈرایا ہے، حتی کہ حضرت نوح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا ہے لیکن میں تمہیں ایک ایسی بات بتائوں گا جو کسی نبی نےاپنی قوم سے نہ کہی ہوگی اور وہ یہ کہ دجال  کا نا ہوگا اور خدا  کا نا نہیں ہو سکتا"

(حدیث نمبر 3057)

دجال کے سر پر بہت زیادہ بال ہوں گے اور انتہائی گھونگھر یالے ہوں گے، اس کا سر کسی درخت کی ٹہنی کی طرح ہوگا، انتہائی سفید رنگ ہوگا، ایک آنکھ سے کانا ہوگا اور ایک آنکھ بالکل سپاٹ ہوگی، پیشانی نمایاں ہوگی، ناک نتھنے چوڑے ہوں گے، بھاری بھر کم جسم ہوگا، چھوٹا قد ہو گا، دونوں پائوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا، قطن بن عبدالعزی کے مشابہہ ہوگا، اس کی کنیت ابو یوسف ہوگی، اس کا سر پیچھے  سے ایسا معلوم ہوگا کہ یہ گنجاہے جیسا افعی نامی سانپ ہو تا ہے ، کان کٹا ہو گا ، جو ان ہوگا، ایک ہاتھ دوسے کی نسبت لمبا ہوگا، اس کی پیشانی پر ک، ف ،ر لکھا ہو گا جس کو ہر مسلمان پڑھ سکے گا خواہ وہ لکھنا پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔

حضرت عبداللہ بن مغنم رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:

"اس بات میں تو کوئی خفاء اور پوشیدگی نہیں کہ دجال مشرق سے نکلے گا اور شروع میں حق کی طرف لوگوں کو دعوت دے گا، لوگ اس کی اتباع کریں گے اور حق کو لوگوں کے سامنے گاڑ کر اس پر قتال کرکے لوگوں پر غالب آجائے گا۔

یہ سلسلہ اس طرح چلتا رہے گا یہاں تک کہ وہ کوفہ آجائے گا اور اللہ کے دین کو غالب کر اس عمل پیرا ہوگا اس کی اتباع کریں گے اور اس سے محبت کرنے لگیں گے کہ ایک دن یہ کہے گا کہ میں نبی ہوں"اس کے دعویٰ نبوت کو سن کر ہر عقلمند گھبرا جائے گا اور اس کو چھوڑ دے گا، کچھ عرصہ بعد وہ خدائی کا دعوی کر دے گا جس سے اس کی دائیں آنکھ کی روشنی ختم ہو جائے گی، ایک کان کٹ جائے گا اور غیبی طور پر اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھ دیا جائے گا اور کسی مسلمان پر یہ بات مخفی نہ رہے گی اور مخلوق ہوگا وہ اس سے مفارقت اور جدائی اختیار کر لے گا اور اس کے ساتھی اور لشکری مجوسی ، یہودی ، عیسائی اور یہ عجمی مشرک رہ جائیں گے ۔

(النھایتہ فی الفتن والملاحم ص 90)


Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion