Imam Mahdi | Alamat NO. 29


 




بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

   اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ

و بر کاتہ

علامت نمبر 29:

ایک کان کے پاس لوگوں کا دھنس جانا۔ اس سلسلے میں حاکم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مندرجہ ذیل روایت نقل کرکے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ " (قیامت کے قریب مختلف علاقوں سے ) مختلف (دھاتوں کی ) کانیں برآمد ہوں گی، جن میں سے ایک کان حجاز کے قریب بھی ظاہر ہوگی۔ اس کے حصول کے لیے ایک بد ترین آدمی جس کا لقب (ہی کثرت ظلم و ستم کی وجہ سے) فرعون پڑ گیا ہوگا، آئے گا، (اور لوگوں کو اس میں کام کرنے پر لگا دے گا) لوگ اس میں کام کر رہے ہوں گے کہ سونے کی ایک اور کان ظاہر ہوگی، اس کو دیکھ کر وہ ابھی خوش ہی ہو رہے ہوں گے کہ وہ اس کان سمیت زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔


Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion