دجال کے پاس پانی اور آگ ہوگی

 






دجال کے پاس پانی اور آگ ہوگی

(البخاری 7130)

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے دجال کے بارے میں فرمایا کہ اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی، اس کی آگ تو اصل میں ٹھنڈا پانی ہوگی اور پانی آگ ہوگا، حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ میں نے بھی حضور ﷺکو یہ فرماتے ہوئےسنا ہے"اگر پانی کی طلب ہوتو؟(مسلم 7371)

ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور ابو مسعود رضی اللہ عنہ کسی مقام پر اکھٹے ہوگئےتو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگےکہ دجال کے ساتھ جو چیزیں ہوں گی۔میں انہیں دجال سے زیادہ جانتا ہوں، اس کے ساتھ پانی کی ایک نہر ہوگی اور ایک نہر آگ کی ہوگی۔ جس کو تم آگ سمجھو گے وہ پانے ہوگا اور جس کو تم پانی سمجھو گے وہ آگ ہوگی۔ تم میں سے جو شخص اس کو پائے اور پیاس کی وجہ سے پانی پینا چاہے تو اس میں سے پیے جس کو وہ آگ سمجھے وہ اس کو پانی پائے گا۔حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نےحضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔

 

 

دجال کے پیرو کار

(رواہ احمد ، کمافیالفتح الربانی 24/73، کذافی المسیح الدجال ص41)

"حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دجال کے اکثر پیروکار یہودی اور فاحشائو ں کی اولاد ہوگی۔

خروج دجال کا وقت

(مسند احمد ج 4 ص 71، کذافی فی المسیح الدجال و نزول عیسیٰ ابن مریم ص 10)

راشد بن سعد کہتے ہیں کہ جب اصطخر فتح ہو چکا تو ایک منادی نے یہ آواز لگائی کہ ہوشیار! دجال نکل آیا۔ پھر کچھ لوگوں کی ملاقات حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے ہو گئی، انہوں نے فرمایا کہ اگرتم نے یہ بات نہ کہی ہوتی تو میں تمہیں بتایا کہ میں حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک لوگ اس کا تذکرہ بھول نہ جائیں اور ائمہ مساجد منبروں پر اس کا ذکر کر نا چھوڑ نہ دیں۔

Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion