دجال کی آنکھیں
دجال کی آنکھیں
(صحیح مسلم 7364۔ مسند احمد ج 3 ص115)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺکے حوالے سے یہ حدیث نقل فرمائی کہ
دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک، ف، ر لکھا ہو یعنی کافر۔
حضور ﷺ کا معمول
(نسائی : 5497)
"حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ ان کلمات کے ذریعے اللہ کی
پناہ میں آتے تھے کہ اے اللہ ! میں سستی ، بڑھاپے، بزدلی، بخل ، بری عمر ، فتنہ
دجال اور عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
مکان خروج دجال
(مسند احمد ج 3 ص 224 کذافی النھایتہ ص 90)
" حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:
دجال کا خروج اصفہان کے علاقے
"ٰیہودہ" سے ہوگا، اس کےساتھ ستر ہزار یہودہ ہوں گے جن پر عمدہ
اور قیمتی چادریں ہوں گی۔
یوم الخلاص کونسا دن ہوگا؟
(مسند احمد ج 4ص 338،کذافی النھایتہ ص120)
"حضرت محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ایک دن تقریر
کرتے ہوئے فرمایا، نجات کا دن ، کیا ہی خوب ہوگا نجات کا دن؟ صحابہ رضی اللہ عنہم
نے پوچھا کہ نجات کے دن سے کیا مراد ہے؟فرمایا دجال آکر احد پہاڑ پر چڑھ جائے گا
اور مدینہ کی طرف دیکھ کر اپنے حواریوں سے کہے گا کہ اس سفید محل کو دیکھ رہے ہو؟
یہ احمد ﷺم کی مسجد ہے، پھر مدینہ میں داخل ہونا چاہے گا تو اس کے ہر درے پر تلوار
سونتے ہوئے فرشتے کو پائے گا۔
مجبور ہو کر وہ کھاری زمین پر ہی خیمہ زن ہوگا، پھر مدینہ میں تین زلزلے آئیں
گے اور ہر منافق مرد و عورت اور تمام فاسق مرد و عورت نکل کر اس کے پاس چلے جائیں
گے، یہ نجات کا دن ہوگا۔