دجال کا خروج

 





دجال کا خروج

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا، جب دجال کا خروج ہو چکے گا تو ایک مسلمان اس کی طرف روانہ ہوگا، راستے میں اس کو دجال کے مسلح افراد ملیں گے اور اس سے پوچھیں گے کہ کدھر کا ارادہ ہے؟ وہ کہے گا کہ میرا ارادہ اس شخص کے پاس جانے کا ہے جس کا خروج ہوا ہے ، وہ کہیں گے کہ کیا تو ہمارے رب پر ایمان نہیں رکھتا؟ وہ کہے گا کہ ہمارے رب کو پہچاننے میں کوئی پوشیدہ  نہیں ، یہ سن کر وہ کہیں گے کہ اس کو قتل کر ڈالو، پھر آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کیا تمہیں تمہارے رب نے منع نہیں کیا تھا کہ اس کی موجودگی کے بغیر کسی کو قتل نہ کرنا چنانچہ وہ اس کو دجال کی خدمت میں لے کر روانہ ہو جائیں گے۔وہ مرد مومن دجال کو دیکھتے ہی کہے گا کہ اے لوگو! یہ تو وہی دجال ہے جس کا ذکر حضور ﷺنے فرمایا تھا۔ دجال اس کے متعلق حکم دے گا کہ اس کو کھینچا جائے ، پھر کہے گا کہ اس کو پکڑ کر اس کا سر زخمی کر دو، چنانچہ اس کی کمر اور پیٹ پر بہت مار لگائی جائے گی پھر دجال اس سے کہے گا کہ کیا اب بھی تو مجھ پر ایمان لاتا ہے؟ لیکن اس کا جواب یہی ہوگا کہ تو وہی مسیح کذاب ہے، پھر دجال آرہ منگوا کر اس کے ذریعے اس کے دو ٹکڑے کر کے دونوں پائوں الگ کر دے گا اور جسم کے ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان چلے گا پھر اس کو حکم دے گا کھڑا ہو جا! وہ سیدھا کھڑا ہو جائے گا۔ دجال پھر اس سے پوچھے گا کہ اب مجھ پر ایمان لاتا ہے یا نہیں؟ وہ کہے گا کہ تیرے بارے میں بصیرت اور بڑھ گئی ہے۔  پھر کہے گا کہ اے لوگا! میرے بعد اب کسی کے ساتھ دجال ایسا سلوک نہیں کر سکے گا۔ دجال اس کو پکڑ کر ذبح کرنا چاہے گا لیکن اس مرد مومن کی گردن سے ہنسلی تک کا حصہ تانبے  کا بنا دیا جائے گا اور دجال اس کو قتل کرنے کی کوئی سبیل نہ پائے گا، (غصے میں آکر ) اس کو ہاتھوں اور پائوں سے پکڑ کر پھینکے گا، لوگ یہ سمجھیں گے کہ اس کو آگ میں پھینکا ہے ھالانکہ وہ جنت میں پہنچ چکا ہوگا۔

مدینہ منورہ میں تین زلزلے

(البخاری 7473،7134،7124،1881)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺکے حوالے سے یہ حدیث نقل فرمائی کہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ کوئی شہر ایسا نہیں بچے گا جو دجال اپنے پائو تلے نہ روندے ۔ کہ اس کے ہر درے پہ صف بستہ فرشتے پہرہ داری کررہے ہوں گے، پھر مدینہ مین  تن زلزلے آئیں گے جن کے ذریعے اللہ ہر کافر ار اور منافق کو مدینہ سے باہر نکال دیں گے۔

Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion