Imama Mahdi | Alamat NO. 10
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ
علامت نمبر 10:
حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے زمانے میں اکثر یہودی
مسلمان ہو جائیں گے جس کی وجہ یہ ہوگی کہ امام مہدی علیہ الرضوان کو تابوت سکینہ
(جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔ (البقرہ:۲۴۸) مل جائے گا جس کے ساتھ
یہودیوں کے بڑے اعتقادات وابستہ ہیں، اس لیے وہ اس تابوت کو امام مہدی علیہ
الرضوان کے پاس دیکھ کر مسلمان ہو جائیں گے چنانچہ نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں: ایک
علامت یہ بھی ہے کہ امام مہدی علیہ الرضوان تابوت سکینہ کو انطاکیہ کے کسی غار یا
بحیرہ طبریہ سے نکال کر بیت المقدس میں رکھ دیں گے جس کو دیکھ کر سوائے چند ایک کے
باقی سارے یہودی مسلمان ہو جائیں گے۔