Imama Mahdi | Alamat NO. 14
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ
و بر کاتہ
علامت نمبر 14:
حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور سے قبل قتل و غارت گری
بہت زیادہ ہو جائے گی۔ چنانچہ ابن سیرین ؒ
سے نعیم بن حماد نے یہ روایت اس طرح نقل کی ہے: (کتاب الفتن: ص۲۳۱) اس طرح کی
ایک روایت حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بھی بایں الفاظ
منقول ہے: امام مہدی علیہ الرضوان کا ظہور نہیں ہو گا یہاں تک کہ ایک تہائی افراد
قتل ہو جائیں گے، ایک تہائی اپنی طبعی موت مر جائیں گے اور ایک تہائی باقی بچیں
گے۔