Imama Mahdi | Alamat NO. 16
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ
و بر کاتہ
علامت نمبر 16 :
حضرت امام مہدی
علیہ الرضوان کی تصدیق و تائید اور امت مسلمہ کی عزت و شرافت اور اس کی عنداللہ
مقبولیت کی سب سے اہم دلیل وہ نماز ہو گی جو حضرت عیسٰی علیہ السلام حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی اقتدا میں ادا فرمائیں گے۔ (بخاری شریف: ۳۴۴۹، مسلم
۳۹۲)لیکن اس سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کے منصب نبوت و رسالت پر کوئی حرف نہیں
آئے گا اور یہ ایسے ہی ہوگا جیسے حضور ﷺ نے حضرت ابو بکر صدیق اور عبدالرحمٰن بن
عوف رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز ادا
کی، بالخصوص حضرت ابو بکر صدیقؒ کی امامت میں تو اپنی زندگی کی آخری تمام باجماعت
نمازیں ادا فرمائیں لیکن اس سے آپ کے منصب نبوت و رسالت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
اور جیسا کہ بیان ہوا حضرت عیسٰی علیہ السلام کا امام مہدی
علیہ الرضوان کی اقتدا کرنا اس امت کی عنداللہ عزت و شرافت کی دلیل ہے۔