ایمان لانا نفع نہیں دے گا اگر یہ تین چیزیں ظاہر ہو جائیں۔



 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دجال

ایمان لانا نفع نہیں دے گا اگر یہ تین چیزیں ظاہر ہو جائیں۔

پورے قرآن پاک میں دجال کا لفظ نہیں آیا۔ کچھ آیات میں اس کا اشارہ ملتا ہے۔امام مسلم  نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حصور پاک ﷺ نے فرمایا 

(صحیح مسلم ۔ حدیث نمبر 398، ترمذی 3072)

"تین چیزیں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو جائیں تو کسی ایسے نفس کو اس کا ایمان

لا نا نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔

1۔ مغرب سے سورج کا نکلنا

   2۔ دجال  

    3۔ دابۃ الارض۔

ومن کل شئی خلقنا زوجین

اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے جوڑے بنائے ہیں۔

اللہ پاک نے ہر چیز کی ضد بنائی ہے

حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان دنیا سے نزول فرمائیں گے اور دجال کا جہنم رسید کریں گے۔ اور قرآن پاک میں بھی ذکر آیا ہے۔  (النسا ء 159)

اور اہل کتاب میں سے ہر شخص حضرت عیسیٰ السلام کی وفات سے پہلے مسلمان ہو جائے گا۔

خاتم الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی ؒ اس آیت کے تحت اپنی شہرہ آفاق تفسیر معارف القرآن میں تحریر فرماتے ہیں:

یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ابھی آسمان میں زندہ موجود ہیں اور قیامت کے قریب جب یہود میں مسیح دجال ظاہر ہوگا۔ اس وقت عیسیٰ ابن مریم آسمان سے اتریں گے اور اترنے کے بعد مسیح دجال کو قتل کریں گے، اس وقت یہود و نصاریٰ حضرت عیسیٰ علیہ کی نبوت و رسالت پر ایمان لے آئیں گے۔(معارف القرآن ض 2ص358)


Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion