Imam Mahdi | Alamat NO. 30
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ
و بر کاتہ
علامت نمبر 30:
ظہور مہدی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ پر دلالت کرنے والی علامات میں سے ایک علامت وقت کا انتہائی تیز
رفتاری سے گزرنا بھی ہے جس کی وجہ بظاہر وقت میں بے برکتی کا پیدا ہو جانا ہوگا
چنانچہ حضرت سید برزنجی ؒ فرماتے ہیں۔
(الاشاعہ: ص 244) اور اس کی تائید ترمذی شریف کی اس روایت سے بھی ہوتی ہے
جس میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا (رواہ
الترمذی ، مشکوٰۃ: ص 470)
"قیامت اس
وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ زمانہ قریب نہ ہوجائے(اس تیزی سے نہ گزرنے لگے کہ)
سال مہینہ کے برابر، مہینہ ہفتہ کے برابر ، ہفتہ دن کے برابر ، دن ایک گھنٹے کے
برابر اور ایک گھنٹہ آگ کا شعلہ سلگنے کے برابر نہ ہو جائے"۔