Posts

Nadra Begum Ka Muqbara | | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
Nadra Begum was grand daughter of King Jahangir and daughter of Prince Perviaz. Nadra begum was wife of Dara Shako who was elder son of King Shah Jahan. Nadra Begum was bon in 1618. In the period of Shah Jahan quarreled started between Shah jahan’s sons for achieving rein. Then Daro Shako run away and settled in Baluchistan with Nadra Begum. At that time Nadra Begum were seriously ill and died at Baluchistan. But Dara Shako send Nadra Begum dead body to Lahore. Because Hazrat Mian Meer was Spiritual Teacher of Nadra Begum. Nadra Begum Tomb was situated near Hazrat Mian Mir Shrine.  

Lahore Zoo | Lahore Charia Ghar | لاہور چڑیا گھر | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
  Lahore Charia Ghar "Lahore Zoo" is one the oldest zoos in the world. I am glad to describe brief history of Lahore as under: Lahore Zoo started 1960. Thereafter Lala Mela Ram donated in 1872. Since the Management was under Lahore Municipal Committee from 1872 to 1921. After That it control was transferred to the Deputy Commissioner and commissioner, Lahore. After that its management was placed with West Pakistan agriculture department and after that with the live stock and dairy development department. After that finally its management was transferred to the wildlife and parks department in 1982. After that presently control by zoo management committee of Lahore Zoo constituted under Punjab Zoos and Safari Parks Rules 2012. In Lahore Zoo: Animals: 1200 of 120 species i.e. primates, big cats antelope, deer, reptiles, ratites and birds. Trees: 900 of 60 species.

Rana Resort Safari Park | Zahir ud Din Babar Mashwani

Image
Dear Viewers, on 2nd October, 2022 visited Rana Resort Safari Park with my family which I am going to share. This is really worth seeing place. Must visit with your family if you fed up from Lahore City hustle bustle life. 

Dajjal | Dajjal Ka Madinay Main Dakhla Haram Hoga | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
مدینہ میں دجال کا داخلہ حرام ہوگا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ایک غیر معروف صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور ﷺ نے دجال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا وہ مدینہ منورہ کی کھاری زمین پر آئے گا کیونکہ مدینہ میں اس کا داخلہ حرام ہوگا، اس وقت مدینہ میں ایک یا دو زلزلے آئیں گے جس سے گھبرا کر ہر منافق مرد عورت اس کی طرف چلا جائے گا پھر دجال شام کا رخ کرے گا اور شام کے ایک پہاڑ پر پہنچے گا جس کی چوٹی پر اس وقت مسلمان پناہ گزین ہوں گے، پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈال کر دجال ان کا محاصرہ کر لے گا۔ جب یہ مصیبت طویل ہو جائے گی تو ایک مسلمان کہے گا کہ اے جماعت مسلمین ! تم کب تک اس طرح پڑے رہو گے ۔ دشمن خدا تمہارے پہاڑ کے نیچے پڑائو ڈالے موجود ہے، اب تم دو اچھے امور کے درمیان ہو، شہادت یا غلبہ ، چنانچہ مسلمان موت پر بیعت کر لیں گے اور اللہ جانتا ہے کہ وہ اس میں سچے ہوں گے۔ پھر ان پر ایسا اندھیرا چھا جائے گا کہ انسان کو اپنی ہتھیلی سجھائی نہیں دے گی اور اس دوران حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نزول ہو جائے گا۔ جب لوگوں کی آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوں گی تو وہ اپنے درمیان ایک زرہ پوش شخص کو پائیں ...

Sheikh Saadi | Sonay ki Eant | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
سونے کی اینٹ ایک پارسا اآدمی کو سونے کی اینٹ کہیں سے مل جاتی ہے۔جو اُس کا روحانی نور   کی دنیا سے محروم کر دیتی ہےاور نیند حرام ہو جاتی ہے اور ساری رات   سوچتا ہے کہ میں اس اینٹ کو بیچ   کر خوبصورت شاندار   گھر تعمیر کروں گا۔ نہ کھانا پینا یاد رہا اور نہ اللہ تعالیٰ کا   ذکر۔ صبح کو جنگل میں نکل جاتا ہے۔ وہاں دیکھا کہ ایک شخص ایک قبر پر مٹی گوندھ رہا ہے تاکہ اس سے اینٹیں بنائیں۔ یہ منظر دیکھ کر نیک آدمی کی آنکھیں کھل گئیں   اور اس کو خیال آیا کہ مرنے کے بعد میری قبر کی مٹی سے بھی لوگ اینٹیں بنائیں گے۔   شاندار مکان ، اعلی لباس اور عمدہ کھانے سب یہیں دھرے رہ جائیں گے۔ اس لیے سونے کی اینٹ سے دل لگانا بے کار ہے ہاں دل لگانا ہے تو اپنے مالک سے لگا۔ یہ سوچ کر اس نے سونے کی اینٹ پھینک دیتا ہے اور قناعت کے ساتھ   زندگی بسر کرنا شروع کر دی۔

Imam Mahdi | Kitabon ki Tafsee Jis Main Imam Madhi Ka Zakir Aya | | Zahir-ud-Din Babar MASHWANI

Image
  Imam Mahdi | Kitabon ki Tafsee Jis Main Imam Madhi Ka Zakir Aya بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں تصنیف شدہ کتابوں کی اجمالی فہرت بھی ذکر کرنا مناسب معلوم ہو تا ہے۔وہ کتابیں جن میں امام مہدی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ آیا ہے۔ اس میں گیارہ احادیث مہدی ہیں۔ المصنف لعبدالرزاق (1) یہ سب سے زیادہ قدیم اور وسیع ماخذ ہے جس میں احادیث مہدی رضی اللہ عنہ کثرت سے موجود ہیں۔ کتاب الفتن (2) اس میں تین احادیث مروی ہیں۔ الجامع   للترمذی (3) اس میں سولہ روایات ہیں۔ المصنف لا بن ابی شیبۃ (4) اس میں سات احادیث مروی ہیں۔ سنن ابن ماجہ (5) اس میں تیرہ احادیث مروی ہیں۔ سنن ابی داء ود (6) جب کہ بخاری اور مسلم میں امام مہدی کا نام لیے بغیر کچھ احادیث ذکر کی گئی ہیں۔   حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور...

Imam Mahdi | Alamat NO. 30

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 30: ظہور مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر دلالت کرنے والی علامات میں سے ایک علامت وقت کا انتہائی تیز رفتاری سے گزرنا بھی ہے جس کی وجہ بظاہر وقت میں بے برکتی کا پیدا ہو جانا ہوگا چنانچہ حضرت سید برزنجی ؒ فرماتے ہیں۔   (الاشاعہ: ص 244) اور اس کی تائید ترمذی شریف کی اس روایت سے بھی ہوتی ہے جس میں حضور   اکرم ﷺ نے فرمایا (رواہ الترمذی ، مشکوٰۃ: ص 470) "قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ زمانہ قریب نہ ہوجائے(اس تیزی سے نہ گزرنے لگے کہ) سال مہینہ کے برابر، مہینہ ہفتہ کے برابر ، ہفتہ دن کے برابر ، دن ایک گھنٹے کے برابر اور ایک گھنٹہ آگ کا شعلہ سلگنے کے برابر نہ ہو جائے"۔  

Imam Mahdi | Alamat NO. 29

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 29: ایک کان کے پاس لوگوں کا دھنس جانا۔ اس سلسلے میں حاکم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مندرجہ ذیل روایت نقل کرکے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ " (قیامت کے قریب مختلف علاقوں سے ) مختلف (دھاتوں کی ) کانیں برآمد ہوں گی، جن میں سے ایک کان حجاز کے قریب بھی ظاہر ہوگی۔ اس کے حصول کے لیے ایک بد ترین آدمی جس کا لقب (ہی کثرت ظلم و ستم کی وجہ سے) فرعون پڑ گیا ہوگا، آئے گا، (اور لوگوں کو اس میں کام کرنے پر لگا دے گا) لوگ اس میں کام کر رہے ہوں گے کہ سونے کی ایک اور کان ظاہر ہوگی، اس کو دیکھ کر وہ ابھی خوش ہی ہو رہے ہوں گے کہ وہ اس کان سمیت زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔

Imam Mahdi | Alamat NO. 28

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 28: خراسان کی طرف سے سیاہ جھنڈوں کا آنا اس سلسلے میں حضرت عبداللہ بن مسعودؒ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:(الاشاعتہ: ص240)۔ "مشرق کی طرف سے ایک قوم سیاہ جھنڈوں کے ساتھ آئے گی اور وہ لوگ   مال کا مطالبہ کریں گے، لوگ ان کو مال نہیں دیں گے تو وہ لڑیں گے اور ان پر غالب آجائیں گے اب وہ لوگ ان کے مطالبہ کو پورا کرنا چاہیں گے تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے ۔ وہ اس مال کو میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کے حوالے کر دیں گے جو زمین  کو اسی طرح عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے لوگوں نے پہلے اسے ظلم و ستم سے بھرا ہوگا سو تم  میں سے جو کوئی اس کو پائے تو اس کے پاس آجائے اگر چہ برف پر چل کر آنا پڑے۔

Imam Mahdi | Alamat NO. 27

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 27: نفس زکیہ کا قتل بھی ظہور مہدی کی علامات میں شمار کیا گیا ہے ۔ (الاشاعۃ: ص 239)۔ جب نفس زکیہ شہید ہو جائیں گے تو ان لوگوں پر آسمان و زمین والے غضب ناک ہو جائیں گے، پھر لوگ امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آکر انہیں تیار کریں گے جیسے دلہن کو شب زفاف میں اس کے خاوند کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔  

Imam Mahdi | Alamat NO. 26

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم     اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 26: شام کی "حرستا " نامی بستی کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سید برزنجی ؒ   نے ابن عسا کرکے حوالہ سے ایک روایت بایں الفاظ نقل کی ہے۔   (الاشاعۃ: ص241)۔ امام مہدی اس وقت تک ظاہر نہیں ہوں گےجب تک کہ غوطہ کی حرستا نامی بستی زمین میں دھنسا دی جائے۔  

Imam Mahdi | Alamat NO. 25

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 25: آسمان سے ایک ایسی آواز کا آنا جو تمام اہل زمین سن لیں گے اور عجیب تر بات یہ ہوگی کہ وہ آواز ہر زبان والے کو اس کی اپنی زبان میں سنائی دے گی۔ (چنانچہ عربی کو عربی میں، پنجابی کو پنجابی میں اور پٹھان کو پشتو میں، غرضیکہ ہر ایک کو وہ آواز اسی کی مادری زبان میں سنائی دے گی اور قدرت خداوندی کے سامنے ایسا ہونا بعید نہیں کیونکہ ان اللہ علی کل شئی قدیر۔

Imam Mahdi | Alamat NO. 23 and 24

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 23: آسمان پر انتہائی گھٹا ٹوپ تاریکی کا چھا جا نا ۔ (الاشاعۃ : ص 200) علامت نمبر 24: آسمان کا انتہائی سرخ ہو جانا اور اس سرخی کا افق پر پھیل جانا۔ یاد رہے کہ افق کی یہ سرخی عام معمول کی سرخی نہیں ہوگی بلکہ اس سے ہٹ کر ہوگی نیز سیاہی اور سرخی کا چھا جانا دو الگ الگ وقتوں میں ہوگا نہ کہ ایک ہی وقت میں    

Imam Mahdi | Alamat NO. 22

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 22: مشرق کی طرف سے ایک انتہائی عظیم آگ کا تین یا سات راتوں تک مسلسل ظاہر رہنا بھی علامات ظہور مہدی میں شمار کیا گیا ہے۔    

Imam Mahdi | Alamat NO. 21

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 21: حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کے وقت ایک اور آسمانی علامت کا ظہور ہو گا چنانچہ سید برزنجی ؒ تحریر فرماتے ہیں: (اللاشاعتہ : ص ۱۹۹) اور ان علامات میں سے یہ بھی ہے کہ ایک روشن دم دار تارا ظاہر ہوگا۔ حسب بیان سید موصوف اس کا وقوع ہو چکا   ہے لیکن ایک دفعہ وقوع سے یہ لازم نہیں آتا کہ دوبارہ اس کا وقوع نہ ہوگا اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دم دار کوئی الگ نوعیت کا ہو۔

Imam Mahdi | Alamat NO. 20

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 20: صرف یہی نہیں کہ امام امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کے وقت چاند گرہن ایک مرتبہ ہوگا بلکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال رمضان   المبارک کی پہلی رات میں ہوگا اور دوسرا اس کے علاوہ ہوگا اور مہینے میں کئی مرتبہ گرہن ہو نا جدید فلکیات کی رو سے نا ممکن نہیں ۔  

Imam Mahdi | Alamat NO. 19

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ   و بر کاتہ علامت نمبر 19: حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کی ایک عجیب و غریب علامت جو کہ سائنسی نقطہ نظر کے بالکل خلاف ہوگی کہ جس سال ان کا ظہور مقدر ہوگا اس کے رمضان کی پہلہ رات کو چاند گرہن ہوگا اور اسی رمضان کی پندرہ تاریخ کو سورج گرہن ہو گا اور یہ دونوں چیزیں تخلیق کائنات سے لے کر اب تک اس طرح ظہور پذیر نہیں ہوئیں کہ کسی مہینے کی پہلے رات کو چاند گرہن ہو پھر اس کی پندرہ تاریخ کو سورج گرہن ہو جائے کیونکہ سائنسی نقطہ نظر اور جدید فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی مہینےکی ۱۵،۱۴،۱۳، تاریخوں کے علاوہ چاند گرہن ممکن نہیں۔  

Imam Mahdi | Alamat NO. 18

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 18: ظہور امام مہدی علیہ الرضوان کی علامت کے طور پر دریائے فرات کا پانی ختم ہو جائے گا اور اس میں سے سونے ایک پہاڑ ظاہر ہوگا۔   (الاشاعتہ: ص۱۹۹)  

Imam Mahdi | Alamat NO. 17

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 17: حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی شناخت کے لیے ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اخلاق و عادات اور سیرت میں تو حضور ﷺ کے مشابہ ہوں گے ہی، حلیہ میں بھی کسی قدر مشابہت رکھتے ہوں گے البتہ ان کی زبان میں لکنت ہوگی جس کی وجہ س وہ تنگ آکر کبھی کبھی اپنی ران پر ہاتھ مارا کریں گے جیسا کہ بالتفصیل گزرا، یہاں بھی اس سلسلے کی   ایک روایت آپ ملاحظہ فرمالیں، جس کو علامہ سیوطی ؒ نے الحاوی للفتاوی میں حضرت حذیفہ سے روایت کیا ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: (الحاوی:ج۲ص۷۶) اگر دنیا کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک دن بچے تب بھی اللہ ایک آدمی کو بھیج کر رہے گاجو نام اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہو گا اور اس کی کنیت ابو عبداللہ ہو گی۔  

Imama Mahdi | Alamat NO. 16

  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ   و بر کاتہ علامت نمبر 16 :   حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی تصدیق و تائید اور امت مسلمہ کی عزت و شرافت اور اس کی عنداللہ مقبولیت کی سب سے اہم دلیل وہ نماز ہو گی جو حضرت عیسٰی علیہ السلام   حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی اقتدا   میں ادا فرمائیں گے۔ (بخاری شریف: ۳۴۴۹، مسلم ۳۹۲)لیکن اس سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کے منصب نبوت و رسالت پر کوئی حرف نہیں آئے گا اور یہ ایسے ہی ہوگا جیسے حضور ﷺ نے حضرت ابو بکر صدیق اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی   اقتدا میں نماز ادا کی، بالخصوص حضرت ابو بکر صدیقؒ کی امامت میں تو اپنی زندگی کی آخری تمام باجماعت نمازیں ادا فرمائیں لیکن اس سے آپ کے منصب نبوت و رسالت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اور جیسا کہ بیان ہوا حضرت عیسٰی علیہ السلام کا امام مہدی علیہ الرضوان کی اقتدا کرنا اس امت کی عنداللہ عزت و شرافت کی دلیل ہے۔

Imama Mahdi | Alamat NO. 15

Image
  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم    اسلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ علامت نمبر 15: امام مہدی علیہ الرضوان سے قبل لوگوں میں افلاس و تنگدستی اس قدر پھیل جائے گی کہ ایک آدمی انتہائی خوبصورت   لونڈی کو اس کے وزن کے برابر غلہ میں بیچنے کے لیے تیار ہو   جائے گا جیسا کہ کتاب الفتن : ص۲۳۲) پر اس قسم کی روایت موجود ہے۔