Fragrances came from the grave قبر سے خوشبوکیوں آتی تھی۔
قبر سے خوشبوکیوں آتی تھی۔ قبرستان میں ایک پرانی قبر تھی اور عرصہ دراز سے اس قبر پو کوئی حاضری بھی نہیں دیتا تھا۔ ایک دن گورکند اُس قبر کے ساتھ والی قبر کھود رہا تھا کہ اس قبر کا کچھ حصہ نظر آگیا قبر کے اندر کفن بالکل ٹھیک حالت میں تھا اور قبر سے بہت اچھی خوشبو آرہی تھی۔ گورکند پریشان ہو گیا کہ یہ کسی ولی اللہ کی قبر ہو گی۔ تو اُس نے جلدی جلدی بند کر دی۔ کچھ عرصہ بعد ایک دفعہ کوئی حاضر ہوا۔ گورکند نے اُس سے پوچھا کہ یہ کون ہیں ۔ سارا معاملہ اُس کو سنایا اور کہا ان کی قبر سے بہت خوشبو آتی ہے۔ انہوں ایسا کیا نیک عمل کیا تھا۔ پہلے تو وہ چُپ رہا۔ پھر اُس نے بتا یا کہ جب میں باہر سے تعلیم پوری کر کے آیا تو میرے گھر والوں نے زبردستی شادی ان سے کردی۔ اور میری ایک نہیں مانی۔ ھانکہ میں شادی کے قابل نہیں تھا۔ جب میری اس لڑکی سے شادی ہوگئ اور جتنی دیر یہ میری بیوی رہی اس نے یہ راز کسی کو نہیں بتا کہ میرا شوہر شادی کے قابل نہیں ہے۔ یہ بہت نیک خاتون تھی۔ اور میرے راز کا پردہ رکھا۔ اس لئے ان کی قبر سے خوشبو آتی ہے۔ جو شخص کسی کا پردہ رکھتا ہے تو اللہ تعالی اس کو جنت میں عالیٰ مقام دیتا ہے۔ ...