ایک سلام کہنے سے میری زندگی بچ گئی۔







ایک سلام کہنے سے میری زندگی بچ گئی۔

 ہمارا گھرحضرت مخدوم بہاؤ دین سہروردی المشہور بابا گھوڑے شاہ دربا ر کے  پاس  واقع ہے۔ بابا جی مادر زاد ولی تھے۔ بچپن میں ان کو گھوڑے بہت پسند تھے۔ اس لئے لمبا عرصہ لوگ گھوڑے چڑھاتے رہے ہیں۔ آپ کا ایک واقعہ کاذکر کرتا ہوں۔ بچپن میں بابا جی اور زمینداروں کے بچے کھیل رہے تھے۔ اُن سب کے پاس گھوڑے تھے۔ اور بابا جی کے پاس کوئی گھوڑا نہیں تھا۔ چوہدری کے بچوں نے شرط لگائی کہ سب سے پہلے ٹبے پر کون پہنچتاہے۔یہ ٹبہ عین اُس جگہ پر ہے جہاں اب آپ کا دربار ہے۔ سب چوہدریوں کے بچے گھوڑوں پر بیٹھے تھے مگر بابا جی ایک مٹی کی دیوار پر بیٹھے تھے۔ دوڑ شروع ہوگئی سب اپنے گھوڑوں پر بیٹھ کر بھاگنا شروع کر دیا۔ لیکن بابا جی نے اپنی مٹی کی دیوار سے کہا چل میرے گھوڑے اور دیوار نے چلنا شروع کر دیا اور سب بچوں سے پہلے پہنچ گئے۔سب بچے حیران رہ گئے۔ ولی للہ کا بیٹا تھاتو ولی اللہ کے بیٹے میں تو یہ کرامات تو ہونی ہی تھیں۔ کرامات کا سلسلہ چلتا رہاتو آپ کے والد محترم نے اللہ سے دعا کی کہ آپ ان کو اپنی زمین میں سمو لیں ورنہ یہ سب راز وں سے پردہ اُٹھا لیں گے۔ زمیں کا منہ کھلا اور آپ زمین میں سمو گئے۔اُسی جگہ پر اب آپ کا مزار شریف ہے۔ 

 

میرا گھر آپ کے دربار کے پاس اور قبرستان کے ساتھ وولی گلی میں ہے۔ اس گلی کے آخر میں ایک چار پانچ سو سال پُرانا حجرہ تھا۔ جس کی صرف ایک دیوار سلامت تھی اور اُس میں بھی جھکاؤ تھا۔ آج سے تقریباََ 30سال میں پہلے گھر سے لپٹن کی چائے لینے نکلا۔ گلی میں میرے محلے دار ایک بزرگ شخص گزر رہا تھا۔میں نے جیسے ہی اُن کو سلام کیا اور وہ دیوار میرے اور اُن کے اوپر آگری۔میں تو مکمل دب چکا تھااور اُن بزرگ کی گردن باہر تھی۔ مجھ سے حرکت بالکل نہیں ہو رہی تھی اور نہ ہی میری آواز ملبے سے باہر آرہی تھی۔ لیکن باہر کی آواز مجھے آرہی تھی۔ تما لوگ ملبے کی آواز اور بزرگ کے بچاؤ بچاؤ چیخنے سے اکھٹے ہوگئے تھے۔ کہ رہے تھے مجھے چھوڑیں ایک بچہ نیچے ملبے میں دبہ ہوا ہے۔لوگ پوچھ رہے تھے کہا ں ہے انہوں نے کہا میرے پیچھے آرہا تھا اور مجھے سلام کیا تھا۔

 

نوٹ کرنے والی بات ہے اگر میں سلام نہ کرتا تو اُن کو پتہ نہیں چلتاکہ میں پیچھے آرہا تھااور مجھے پوری رات ملبے سے نہ نکالتے اور میری زندگی ختم ہوجاتی۔اللہ تعالیٰ نے میری جان بچا لی ایک سلام کہنے کی وجہ سے۔ امید کرتا ہوں آپکو میری آبیتی پسند آئی ہوگی۔ آپ کے کمنٹس کا انتظار رہے گا۔ شکریہ!


Popular posts from this blog

Benefit of Miswak (My Personal Experience).

HOT WATER CURED MY BLOOD PRESSURE AND MELT YOUR FAT.

The Supplier's address and contact Nos. of Fabric | Yarn | Chemicals | Pharma | Leather | Fashion